The news is by your side.

Advertisement

‘بھارت خطے میں امن دشمنوں کے ساتھ ہے’

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، جبکہ بھارت خطے میں امن دشمنوں سے ملا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے گورنر نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے، دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا، پاکستان امن کے ساتھ ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن کے خلاف سازش کرنے والوں کے عزائم ناکام ہوں گے، خطے میں امن کے لیے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

خیال رہے کہ افغان امن عمل اور خطے میں قیام استحکام کے لیے پاکستانی نے ہرممکن کوششیں کی ہیں۔ افغانستان سے امریکی اور غیرملکی افواج کے انخلا کے تناظر میں بھی پاکستان فریقین کو مذاکرات پر زور دے رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں