راولپنڈی (19 ستمبر2025): سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں مکمل تنہا ہوچکا پاکستان عرب دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد ملک کی عزت بڑھی ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لیے سعادت ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت اب دنیا میں مکمل طور پر تناہ ہو چکا ہے اور پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ عرب دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا سیاسی لوگوں کو اسپیس ملنی چاہیے۔ حکمرانوں کو چاہیے سیاسی ٹمپریچر نیچے لے آئیں، تاہم سیاسی اسپیس بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ تو ہے، لیکن ٹرائل اوپن ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس، جس کا ٹرائل پہلے اڈیالہ میں چل رہا تھا، آج سے اس کا ٹرائل اے ٹی سی میں ہو رہا ہے۔ موبائل فون عدالت میں لے جانے کی اجازت نہیں۔


