تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بھارت میں کراچی سوئٹس : نام بدلنے کی دھمکی سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی : ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں، مسلح افراد نے ممبئی کی مشہور کراچی سوئٹس پر دھاوا بول دیا،اور دکان کے سائن بورڈ پر لکھے نام کو اخباری کاغذ سے ڈھکوا دیا۔

تنگ نظر اور انتہا پسند بھارتی کراچی کے نام سے بھی نفرت کرنے لگے ہیں، انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سوئٹس کے مالک کو نام تبدیل کرنے کا کہنے سے متعلق شیو سینا کے رہنما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما نتن نند گاؤکر اپنے مسلح ساتھیوں سمیت بمبئی میں واقع کراچی سوئٹس پہنچے اور اس کے مالک سے بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث ہے۔

اس ویڈیو میں شیوسینا کے رہنما کو بیکری کے مالک سے یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے آپ کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے  ہم آپ کا سواگت کرتے ہیں لیکن مجھے اس نام سے نفرت ہے، لہٰذا اسے تبدیل کرو۔

کراچی سوئیٹس کے مالک کو شیوسینا کے مقامی رہنما نے یہ دھمکی بھی دی کہ ہم تمہیں مہلت دے رہے ہیں کہ نام تبدیل کرلو ورنہ نتائج کے ذمہ دار تم خود ہوگے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملنے والی دھمکی کے بعد دکان کے مالک نے سائن بورڈ پر سے لفظ کراچی کو اخباری کاغذ سے چھپا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خوف کے باعث کسی بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں : بھارت میں قائم کراچی بیکری پر حملہ کرنے والے 9 ملزمان گرفتار

Comments

- Advertisement -