site
stats
پاکستان

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، 70 سالہ پاکستانی بزرگ شہید

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی بزرگ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی چیری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 70 سالہ شبیرخان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی تو دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر جان بوجھ کر ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

پڑھیں: بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے معصوم بزرگ شہری شہید ہوئے، بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کا فوجی مبصرین سے احتجاج

یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج  کی جانب سےمتعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے پاکستانی فوج کی نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر آئی ایس پی  آر نے بھارتی ڈرامے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چیک پوسٹیں تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top