منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نفرت اور تشدد میں اندھی ہوچکی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والی سات سال کی بچی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئی کہی انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں کم سن لڑکی کی شہادت اور کم سن بھائی کے زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ جاں بحق وزخمی بچوں کےلواحقین سےدلی افسوس کااظہارکرتے ہیں پاکستان مشکل گھڑی میں مقبوضہ کشمیرکےعوام سےاظہاریکجہتی کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو بند کرنا ہوگا کیوں کہ بھارتی فوج کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے تین حریت پسند کشمیریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سات سالہ کم سن لڑکی کنزا کو شہید اور اس کے کم سن بھائی زخمی ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں