اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ رچایا گیا۔

جس میں بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا اور بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔

بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پر آج سے بحث کا آغاز ہونا تھا ، پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پربریفنگ کے روز بھارت نے نیا ڈرامہ رچا دیا۔

غیرقانونی،جبراًزیرحراست پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن مہادیو کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کچلنا اور بھارت میں سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت کی کوشش ہے، آپریشن مہادیو کو کامیاب دکھا کر آپریشن سندور کی خفت مٹائی جاسکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 30،29 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنسزمیں تفصیلات بتاچکے تھے ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا 723 پاکستانیوں کو بھارتی جیلوں میں غیر قانونی بند رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جوبھارتی ایجنسیزنےغیرقانونی ،جبراً حراست میں رکھا ہوا ہے، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور30 اپریل کوبتا چکے، حسب روایت بھارتی میڈیاکو پہلے ہی سےلاشیں ،پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز،تصویریں دی جا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں