The news is by your side.

Advertisement

بھارت نے ایک راکٹ سے 104 سیٹلائٹ خلا میں بھیج کرریکارڈ قائم کردیا

نئی دہلی: انڈیا نے ایک ہی راکٹ میں 104 سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے، یہ کارنامہ امریکا‘ روس‘ چین‘ فرانس‘ انگلینڈ اسرائیل یا جرمنی بھی نہیں دکھا سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک راکٹ خلا میں بھیجا ہے جس میں 104 نینو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے ہیں ۔ان نینو سیٹلائٹس میں سے 3 سیٹلائٹس انڈیا کی اپنی تھیں، 96 امریکا کی، اور ایک ایک اسرائیل، قازکستان، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ہیں۔

چین کا خلائی میدان میں انقلابی قدم

india-post
انڈیا کو اس مشن میں دوسرے ملکوں کو خلائی خدمات دینے کے عوض اربوں روپے کی آمدن ہوئی ہے، انڈیا کی خلائی ایجنسی (آئی ایس آر او) کا ریکارڈ غیر ملکی سیٹلائٹس خلاء میں بھیجنے کے حوالے سے نہایت ہی شاندار ہے یعنی اب تک سو فیصد محفوظ اوردنیا کی سستی ترین خلائی خدمات، جس کا وجہ سے خلاء میں دلچسپی رکھتے والی عالمی منڈی اب انڈیا کی جانب دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے انڈیا‘ مریخ پر پہلی ہی کوشش میں دنیا کا سب سے کم لاگت سیٹلائٹ بھیج کر خلائی تحقیق کے میدان میں اپنی انفاردیت قائم کرچکا ہے۔

چینی خلائی جہاز پر خلائی مخلوق کی دستک

اس سے قبل یہ اعزاز روس کے پاس تھا جس نے ایک لانچ میں 37 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے تھے۔

بھارتی خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام تھا کیونکہ راکٹ کی رفتار سترہ ہزار میل فی گھنٹہ تھی اور تمام 104 سیٹلائٹس چند سیکنڈز کے وقفے سے خلا میں چھوڑے جانے تھے ۔ اس میں امکان تھا کہ ایک سیٹلائٹ دوسرے سے ٹکرا کر تباہ نہ ہوجائے‘ ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس کے لیے مہینوں تیاری کی گئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں