ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

مودی سرکار نے ملک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: نریندر مودی کی حکومت نے ملک کا نام ’انڈیا‘ سے تبدل کر کے ’بھارت‘ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس متعلق تیاری شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مودی حکومت ملک کا آئین میں درج نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں اس متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئین میں پڑوسی ملک کا نام ’انڈیا‘ درج ہے۔ یہ خبریں اُس وقت سامنے آئیں جب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی 20 اجلاس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مہمانوں کیلیے ایک دعوت نامہ جاری کیا اور اس میں ’پریسڈینٹ آف انڈیا‘ کے بجائے ’پریسڈینٹ آف بھارت‘ لکھا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ ملک کا نام ’بھارت‘ رکھنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت قرارداد لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ قرارداد کے ذریعے آئین میں ترمیم کر کے ’انڈیا‘ کا نام ’بھارت‘ رکھا جائے گا۔

ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ مودی سرکار اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ سے خوفزدہ ہے اور اسی لیے ملک کا نام ’انڈیا‘ سے تبدیل کر کے ’بھارت‘ رکھنا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں