تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت لاک ڈاؤن : مسلمان تاجر سڑک پر آگیا

نئی دہلی : کرونا وائرس کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہونے والا کپڑوں کا تاجر مسکا بن بیچنے پر مجبور ہوگیا۔

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بلیک فنگس جیسے وبائی امراض کے باعث ملک میں لگنے والا لاک ڈاؤن بھی شہریوں کی زندگی اجیرن کررہا ہے۔

کرونا لاک ڈاؤن نے جہاں عام شہریوں کو معاشی بدحالی کا شکار کیا وہیں تاجر بھی مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں کپڑوں کی تجارت کرنے والا جہانگیر قادری ڈیڑھ سال سے عائد کرونا پابندیوں کی وجہ سے مسکا بن، سموسمے اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

جہانگیر قادری نے بتایا کہ حیدر آباد کے علاقے ٹولی چوکی پر اس کی کپڑوں کی دکان تھی جہاں چار سے پانچ ملازمین کام کرتے تھے اور روزانہ کی آمدنی 4 ہزار روپے تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور دکان بند کرنی پڑی۔

کپڑوں کے تاجر نے بتایا کہ دکان بند ہونے کی وجہ سے مسکا بن اور سموسمے بیچ کر روزانہ 500 روپے کماتا ہوں، گلی گلی گھوم کر یہ چیزیں فروخت کرتا ہوں تب گزر بسر ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -