بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بھارت ہم سے جنگ ہارچکا، اس لیے فائنل میں ان پر زیادہ دباؤ ہوگا، سابق کرکٹر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر یاسر حمید نے ایشیا کپ فائنل سے متعلق کہا ہے کہ بھارت ہم سے جنگ ہارچکا، فائنل میں ان پر زیادہ پریشر ہوگا۔

اے آر وائی نیوز سے ایشیاکپ 2025 کے کل ہونے والے فائنل سے ایک دن پہلے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی بیٹر نے کہا کہ بھارت ہم سے جنگ ہارچکا ہے اس لیے ان پر دباؤ ہوگا، ابھیشیک شرما جلدی آؤٹ ہوا تو بھارت دباؤ میں آجائے گا۔

یاسر حمید نے کہا کہ پاکستان ایشیاکپ فائنل میں بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے، بیٹنگ لائن کو بھی متحرک کرنا پڑے گا پھر ہم فائنل جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دینے کا منتظر ہوں: محسن نقوی

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےخلاف میچ میں بھارت پر پریشر زیادہ ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہائی اسکورنگ ہوگا۔

سابق پاکستانی بیٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کےخلاف اچھی بولنگ کریں گے تو کامیابی ہوگی، قومی ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری نہیں آئی، گزشتہ میچ بولنگ سے جیتے۔

آؤٹ آف فارم اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حمید نے کہا کہ صائم ایوب اور فخرزمان کو وکٹ پر ٹھہرنا پڑے گا، ہمارے بلےباز محتاط ہوکر کھیلیں تو بھارت پر دباؤ آئےگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ لائن ایکٹیو ہوگئی ہے، گزشتہ 2 میچ اچھے کھیلے، شاہین آفریدی نے گزشتہ میچ میں اچھی بالنگ کی جس کا فائدہ ہوگا۔

صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ سلمان علی آغا نے اشارہ دے دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں