تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، انڈیا کی شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کا راستہ مزید مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جارہے گروپ ٹو کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، ڈیوڈ ملر اورایڈن مارکرم نے شانداربلے بازی کے باعث میچ انڈیا سے چھینا۔

بھارت کی جانب سے 134 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے ہدف کا تعاقب کیا تو 24 کے اسکور پر پروٹیز کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں ڈیوڈ ملر اور ایڈن مارکرم نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوفتح دلوائی۔

ایڈن مارکرم نے 41 گیندوں پر 52رنزکی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔روہت شرما کے فیصلے کو اس وقت غلط ثابت کیا جب جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی بھارتی ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے، جنہوں نے بھارت کی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرڈالا۔

لنگی نگیڈی نے 4 اوورز میں 29  رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جن میں بھارتی کپتان روہت شرما 15، کےایل راہول 9،ویرات کوہلی 12 اور ہاردیک پانڈیا صرف 2 رنز بنا کر پروٖٹیز فاسٹ بولر کا شکار بنے۔

سوریا کمارنے ٹیم کو مکمل تباہی س بچایا اور شاندار اننگز کھیل کر بھارتی ٹیم کے مجموعے کو 133 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، سوریا کمار نے 40 گیندوں پر68رنز اسکورکیے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے وائن پارنیل نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

جنوبی افریقا کی فتح کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید معدوم ہوگئے ہیں۔

آج کے میچ میں فتح کے بعد پروٹیز 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -