اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

بھارت : تین دلت لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا، دیکھنے والے رو پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کی زندگی کو اجیرن کردیا گیا، دلت ذات کی تین لڑکیاں کھیت میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں بعد ازاں دو لڑکیوں نے اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڈ دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے اناؤ میں کے ایک کھیت سے تین لڑکیاں بیہوشی کی حالت میں برآمد ہوئیں جس کے بعد علاقہ میں ہلچل مچ گئی تینوں دلت لڑکیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق اناؤ تھانے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ببورہا گاؤں میں ایک ہی خاندان کی 14، 15 اور16 سال کی تین لڑکیاں سہ پہر تین بجے جانوروں کے لئے چارا لینے گھر سے نکلی تھیں۔

جب کافی دیر شام تک وہ واپس گھر نہیں لوٹیں تو ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ اس دوران یہ تینوں لڑکیاں گاؤں کے باہر ایک کھیت سے برآمد ہوئیں اور وہ ایک دوپٹے سے بندھی ہوئی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرتینوں لڑکیوں کو نزدیکی کمیونٹی طبی مرکز  روانہ کیا  تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دو لڑکیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

پولیس افسر بتایا کہ تیسری لڑکی کی حالت نازک تھی اور اسے کانپور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لڑکیوں کو زہر دیا گیا ہے تاہم اصل حقیت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں