تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

فیس بک پر بیوی کی ہراسانی، بھارتی نوجوان زہر پی گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں فیس بک پر بیوی کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنے والے 30 سالہ نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے 30 سالہ رہائشی چندن سنگھ ورما نامی نوجوان سماجی کارکن تھا جس نے خودکشی کرنے کی وجہ بیوی کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ جہاں پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے زہر کھانے سے پہلے آخری تحریر لکھی جس میں اُس نے دعویٰ کیا کہ بیوی فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر اُسے ہراساں کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خودکشی کرنے والے نوجوان کے دوست ابھینو تریپتی نے لکھا کہ ’ورما کو اُس کی بیوی نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیا اور علیحدگی کے لیے 20 لاکھ بھارتی روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا‘۔

بھارتی میڈیا نے فیس بک پر واقعے کے حوالے سےپوسٹ کرنے والے شخص سے رابطے کی کوشش کی مگر اہل خانہ یا اُس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُس کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے بریلی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، چندن نے راستے میں ہی دم توڑ دیا تھا۔

کوتوالی پولیس اسٹیشن کے افسر پرویش سنگھ نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ ’ہم نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے چندن سنگھ کی بیوی کے خلاف دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کرلیا‘۔

Comments

- Advertisement -