پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(16 اپریل 2026): ریاست مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ نے یکم مئی سے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مراٹھی زبان جاننا لازمی قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی (یومِ مہاراشٹر) سے ریاست بھر میں اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جس کے تحت رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو مراٹھی لکھنا اور پڑھنا آنا ضروری ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یا مراٹھی سے ناواقف ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ قانون پہلے سے موجود ہے کہ لائسنس کے حصول کے وقت ڈرائیور کو مقامی زبان آنی چاہیے، تاہم اب تک اس پر سختی نہیں کی جا رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی، ناگپور اور چھتر پتی سمبھاجی نگر جیسے بڑے شہروں سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قانون کے نفاذ کے لیے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے 59 دفاتر میں لائسنس کی جانچ پڑتال کی مہم چلائی جائے گی۔

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے متنبہ کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائسنس جاری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب اس فیصلے پر ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیوروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 61 سالہ ٹیکسی ڈرائیور اسلم کا کہنا ہے کہ 80 کی دہائی میں مراٹھی لازمی مضمون نہیں تھا، اس لیے پرانے ڈرائیوروں کے لیے اب اس عمر میں زبان سیکھنا مشکل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عمر رسیدہ ڈرائیوروں کے حالات کا لحاظ کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں