جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

بھارت مئی میں تارتار ہوگیا تھا، ان کو چین سے بھی رابطہ کرنا پڑا، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے جواب کے بعد بھارت نے فوری امریکا سے رابطہ کیا، بھارت مئی میں تارتار ہوگیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال پر وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو ایک بار پھر کرارا جواب دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارت مئی میں تارتار ہوگیا تھا، ان کوچین سےبھی رابطہ کرناپڑا، بھارت نے جارحیت کی تو اسی طرح رلیں گے جیسے مئی میں رلے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی توبنیان مرصوص کی طرح دوبارہ جواب دیں گے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے، کسی بھی طرف سے جارحیت ہوتی ہے تو پاکستان تیار ہے۔

پاکستان نے مئی میں اپنی تیاری کو ثابت بھی کیا ہے، پاکستان نے جس طرح منہ توڑ جواب دیا ثابت ہوتا ہے ہم تیار تھے، پاکستان نے تیاری کی وجہ سے مئی میں دشمن کو بروقت جواب دیا۔

وزیردفاع نے کہا کہ دنیا نے دیکھا مودی کو کس طرح پھینٹی پڑی ہے، مودی کی دنیا اور اسکے اپن ےملک میں ٹکے کی عزت نہیں رہی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان، بھارت کی جو صورتحال ہے وینزویلا جیسا آپریشن نہیں ہوسکتا، وینزویلا کی فوج اتنی مضبوط نہیں، کوئی جدید طیارے بھی نہیں ہیں، ہماری افواج جتنی مضبوط ہے اس کو پوری دنیا مانتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مئی کی فتح کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری عزت بڑھی ہے، مئی میں ہمارے طیارے کامیاب ہوئے، اب آرڈر بھی مل رہے ہیں، ہوسکتا ہے 6 ماہ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کی بھی ضرورت نہ پڑی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمارے طیارے خریدنے کے آرڈر مل رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہمارے اتنے وسائل ہوجائیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے۔

مودی اپنے پینل پر اعتماد نہیں کرتے تو راج ناتھ، امیت شاہ کو بٹھا سکتے ہیں، خواجہ آصف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں