اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے، رکن کانگریس کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی (02 دسمبر 2025): بھارتی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی قیادت کو مودی حکومت کی حمایت میں بولنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما رینوکا چودھری نے کہا ہے کہ آرمی جنرلز پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ مودی سرکار کے ترجمان بنیں اور ان کی حمایت میں بیانات دیں۔

رینوکا چودھری کہتی ہیں خوف ناک صورت حال یہ ہے کہ پہلی بار آرمی لیڈر سامنے آ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان پر حکومت کی حمایت میں بولنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی خطرناک ہے، میں فوجی کی بیٹی ہوں، بی جے پی جو کر رہی ہے ایسا ظلم کبھی نہیں ہوا۔

بھارتی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

رینوکا چودھری کے ان ریمارکس پر بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، پارٹی کے ترجمان سی آر کیسوان نے اس ریمارکس کو ’گہری تقسیم اور بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیا۔ ترجمان نے کہا رینوکا کا بیان حیران کن اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے کہا فوج کی اولین ترجیح لوگ اور قومی مفاد ہے، رینوکا سے ان کے ریمارکس پر فوری معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں