جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

برطانوی یوٹیوبر نے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور یوٹیوبر بنجمن رچ کی جانب سے بھارت کو دنیا کی مایوس کن جگہ قرار دینے پر بھارتی شہری بھڑک اٹھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن رچ نے 6 سال بعد حال ہی میں بھارت کا دورہ کیا جس کا مقصد ملک کی ترقی کی رفتار کو دیکھنا تھا۔

بنجمن رچ نے اپنے یوٹیوب چینل پر دورۂ بھارت کی ویڈیو ’میں نے انڈیا کا دورہ کیا، آپ کو کرنے کی ضرورت نہیں‘ عنوان کے ساتھ اپلوڈ کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں انہوں نے دہلی اور کولکتہ کے اپنے سفر میں سڑکوں پر گڑھے، مضر صحت ماحول اور ہجوم سے بھری سڑکیں دکھائیں جس پر انہیں بھارتی شہریوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بنجمن رچ نے ویڈیو میں غیر ملکی سیاحوں کیلیے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر خود کرنے کی کوشش نہ کریں جب تک کہ آپ پیشہ ور مسافر نہ ہوں۔

یوٹیوبر نے ٹرین میں سفر کیا اور اس کے گندے ڈبوں اور جنرل کوچ میں دوسرے مسافروں کی تیز آوازوں کی جھلکیں شیئر کیں۔

ویڈیو نے آن لائن بحث کو جنم دیا ہے کہ کتنے غیر ملکی یوٹیوبرز جان بوجھ کر بھارت کے بارے میں صرف بُری چیزیں دکھا رہے ہیں اور اس کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں