تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت کی مسلم خاتون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی عائشہ نامی خاتون کو سونے اور قیمتی زیورات سے بھرا بیگ ملا۔خاتون کے مطابق اس بیگ میں لاکھوں روپے بھی موجود تھے۔

عائشہ تیاگی نے بتایا کہ یہ لاوارث بیگ انہیں سڑک کنارے سے ملا جس کو کھول کر دیکھا تو اُس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقد رقم موجود تھی۔

خاتون کے مطابق انہوں نے یہ بیگ اپنی تحویل میں لینے کے بعد پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد وہ اس کے اصل مالک کو تلاش کرنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیگ وندنا مشرا نامی خاتون کا تھا جو اپنے خاندان کے ساتھ شادی میں جارہی تھیں تو اسی دوران وہ کسی پریشانی میں یہ بھول گئیں تھیں۔

وندنا نے بتایا کہ وہ اور اہل خانہ بیگ گمشدہ ہوجانے کی وجہ سے  پریشان تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص کی کال انہیں موصول ہوئی جس کے بعد اُن کی جان میں جان آگئی۔

عائشہ نے بتایا کہ انہوں نے جب بیگ کھولا تو اندر ایک نمبر پر موجود تھا جس پر کال کی تو وندنا نامی خاتون سے رابطہ ہوا۔

خاتون کے بیٹے سلیم نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’اُن کی والدہ کو یہ بیگ دس دسمبر کے روز ملا تو وہ گھر لے آئیں جس کے بعد ہم نے نمبر پر رابطہ کیا تو بیگ کی مالکن شادی ادھوری چھوڑ کر ہمارے بتائے ہوئے پتے پر پہنچیں اور ہم نے بیگ اُن کے حوالے کردیا، ہم نے اُن کو سامان بھی چیک کرنے کا کہا مگر وہ جذباتی ہوگئیں اور امی کو گلے سے بھی لگایا‘۔

عائشہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دین اسلام میں امانت میں خیانت کرنا گناہ کبیرہ ہے اور مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ملنے والا سامان اپنے پاس رکھ لے، ہمیں یہ شرعی حکم ہے کہ مالک کو تلاش کر کے یہ سامان حقیقی مالک کو لوٹا دیں اور یہی ہمارے دلی سکون باعث بھی بنتا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -