بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

بھارت اور نیپال کی سرحد آج سے بند

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور نیپال کے درمیان سرحد کو آج سے بند کر دیا گیا ہے جو تین روز تک بند رہے گی اور اس کی وجہ ہے لوک سبھا کے انتخابات۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست اتراکھنڈ میں 19 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ الیکشن کے پیش نظر اتراکھنڈ سے متصل بھارت نیپال بین الاقوامی سرحد آج (منگل) 16 اپریل سے بند رہے گی۔ سرحد کی تین روزہ بندش کے دوران یہاں ہر قسم کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی۔

عام انتخابات کے پیش نظر مذکورہ بین الاقوامی سرحد بند کرنے کا فیصلہ 19 مارچ ہونے والی ہندوستان اور نیپال رابطہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ حکام کو سرحد بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اس فیصلے کے تحت بھارت نیپال بین الاقوامی سرحد آج شام 5 بجے بند کی جائے گی اور 19 اپریل کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد شام 5 بجے دوبارہ کھول دی جائے گی۔ اس دوران سرحد پر حفاظتی انتظامات سخت رہیں گے اور کسی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔

چمپاوت کے ضلع الیکشن آفیسر نونیت پانڈے کے مطابق، سیکورٹی فورس (ایس ایس بی) 57ویں کور کے کمانڈنٹ کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے اختیار دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پورنگیری، ٹنک پور اور پولیس ایریا آفیسر ٹنک پور کو دیگر کاموں کے لیے اختیار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست اتراکھنڈ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم کل (بدھ) 17 اپریل کی شام 5 بجے ختم ہو جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں