بھارت میں سڑک کنارے پھینکی گئی نومولود بچی کو بیگ سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع بھنڈارہ کے علاقے لاکھنی میں دس دن کی بچی کو بیگ میں سڑک کے کنارے پھینکا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
پولیس نے بچی کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا۔
رپورٹ کے مطابق بچی کو سیاہ بیگ میں ڈال کر درخت کے پاس پھینکا گیا تھیلے میں حرکت ہوئی تو لوگوں کی اس پر نظر پڑی، جب بیگ کھولا گیا تو اس میں بچی نظر آئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں سے مزید علاج کے لیے بھنڈارہ کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


