تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

نئی دہلی کے عوام نے مودی کو مسترد کردیا، عام آدمی پارٹی کی واضح برتری

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت کے عوام نے مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کو واضح برتری دلا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی اسمبلی کے اراکین کے انتخاب کے لیے ہفتے کے روز پولنگ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور مودی کی نفرت کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو چُن لیا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلی کی 70 نشستوں میں سے56سیٹیں پر عام آدمی پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

ایگزٹ پول کے مطابق اہم علاقائی انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند ہند و قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا ہے۔ عام آدمی پارٹی سرفہرست جبکہ حکومتی جماعت دوسرے اور کانگریس صرف ایک ہی نشست حاصل کرسکی۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اجیت دوول نے انتخابی نتائج اور میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حتمی نتائج میں ہماری جماعت 48 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہوئی۔

بھارت کے الیکشن کمیشن کے مطابق نئی دہلی میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ہے جن میں سے تقریباً 57 فی صد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان گیارہ فروری بروز منگل کے روز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں گزشتہ پانچ برسوں سے دورِ اقتدار میں ہے، وزیر اعلیٰ نئی دہلی اروند کیجرے وال نے عوامی منصوبوں کے اقدامات کیے جن میں لوگوں کو مفت طبی سہولیات، سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم کی فراہمی، خواتین کو بس کے کرایوں میں خصوصی رعایت و دیگر شامل ہیں۔

متنازع شہریت آرڈیننس منظور ہونے کے بعد نئی دہلی میں بی جے پی کی شہرت کو زوردار دھچکا لگا اور اس کی وجہ سے حکومت نے خلاف کئی روز سے دہلی کے شاہی باغ پر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا مظاہرہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -