بھارتی بورڈ نے گزشتہ دنوں ٹی 20 کپتان سوریا کمار یادیو کو قیادت سے ہتا دیا تھا اب بلیو شرٹس کی کمان کون سنبھالے گا اس کا نام سامنے آ گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کے مطابق سوریا کمار یادیو کی جگہ شریاس ائیر کو ٹی 20 فارمیٹ کا نیا کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔
Shreyas Iyer is set to replace Suryakumar Yadav as India’s T20I captain, and Vaibhav Sooryavanshi is set for his maiden call-up as India’s selectors look towards the LA 2028 Olympics and the T20 World Cup in the same year
Full story: https://t.co/MlK9hXhmXf pic.twitter.com/uwyz4s3nId
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 4, 2026
بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہفتے کو اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نئے قائد کا اعلان بھی ہوگا۔
بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق بھارتی سلیکٹرز 2028 لاس اینجلس اولمپکس اور اسی سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں اور قیادت کی تبدیلی اسی حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق کپتان سوریا کمار یادیو حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی پی ایل سیزن میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کو حیران کرنے والے 15 سالہ ابھرتے ہوئے بلے باز ویبھاؤ سوریاونشی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
سوریاونشی نے آئی پی ایل 2026 میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 776 رنز بنائے اور اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا۔


