تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

بھارت کے سامنے آسٹریلیا آسان شکار ثابت ہوا

بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دے کر مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل ‏کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کی آسان شکار ثابت ہوئی، 153 رنز کا ہدف انڈین ٹیم ‏نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے، ایشون نے 2، ‏جڈیجا، چاہار اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے پرُاعتماد بیٹنگ کی اور 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔ تجربہ کار ‏روہت شرما نے 41 گیندوں پر 60 رنز کی باری کھیل کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وارم اپ میچز میں بھارت کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ‏روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں ‏میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -