The news is by your side.

Advertisement

بھارت صرف آزاد کشمیر پرمذاکرات کرے گا: بھارتی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنرنے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات میں صرف آزادکشمیرپرگفتگوکرے گا، ان کے اس بیان سے پاکستان اوربھارت کے درمیان اعلان شدہ مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان نے ان خیالات کااظہاراسلام آباد میں لیکچر دیتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک میں وزراء کی سطح پرمذاکرات کا اعلان کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان امن وامان، سیکیورٹی اور کشمیرسمیت سرحدی تنازعات پر بات کی جائے گی۔

پاکستان اور بھارت دونوں کے زیرانتظام کشمیرکا ایک ایک حصہ ہے تاہم دونوں مکمل کشمیرکو اپنا حصہ تصورکرتے ہیں۔

سن 1947 کے بعد سے اب تک پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلے پردو بڑی جنگیں لڑچکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اورزیادہ تربھارتی یہی یقین رکھتے ہیں کہ کشمیربھارت کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس پرقبضہ کررکھا ہے لہذا بھارتی کشمیرپر بات کرنے کا کیا مقصد ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں