ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

معروف بھارتی کرکٹر نے شادی کرلی، تصاویراور ویڈیوز بھی سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مکیش کمار شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کرکٹر کی شادی کی تقریب کا انعقاد یوپی کے گورکھپور کے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش کمار نے دیویا سنگھ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے، مکیش کمار آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ کئی بین الاقوامی میچوں میں بھی وکٹیں لے کر ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

کرکٹر کی شادی میں بھارتی ٹیم کے کئی کرکٹرز اور مشہور شخصیات شریک ہوئیں، شادی سے قبل ہلدی کی تقریب کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ جس میں کرکٹر مکیش کمار اور ان کی اہلیہ دویا سنگھ ڈانس کررہے ہیں۔

کرکٹر مکیش کمار اور ان کی اہلیہ دیویا سنگھ نے جب تصاویر شیئر کیں تو لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں شادی کی مبارکباد دی اور جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کرکٹر مکیش کمار اس وقت آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں