site
stats
پاکستان

پاکستان اوربھارت ایٹمی حادثات سے متعلق معاہدے میں5سال کی توسیع پر متفق

اسلام آباد : پاکستان اوربھارت ایٹمی حادثات سے متعلق معاہدے میں5سال کی توسیع پر متفق ہوگئے، معاہدے کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرے کو کم سے کم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے خطرات سے نمٹنے کے معاہدہ میں توسیع کی پاکستانی تجویز تسلیم کرلی اور ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرے کو کم سے کم کرنے سے متعلق دوطرفہ معاہدے کی مدت میں 5سال کی توسیع کردی ہے۔

india1

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت معاہدہ ایٹمی اعتماد سازی کے اقدامات کا حصہ ہے، معاہدے کا مقصد خطےمیں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق حادثات کے خطرے کو کم کرنے سے متعلق معاہدے کے آرٹیکل 8کے مطابق دونوں ممالک نے معاہدے کی مدت میں پانچ سال کی توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کی موجودہ معیاد 20فروری 2017 تک تھی۔

خیال رہے کہ پاک بھارت معاہدہ 2007 میں طے پایا تھا جبکہ پاک بھارت معاہدہ میں 2012 میں بھی 5سال کی توسیع کی گئی تھی، معاہدے کے مطابق دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں سے متعلق کسی بھی حادثے کی صورت میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top