جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بھارتی حکومت نے کبوتر پر پاکستان کی جاسوسی کا الزام لگا کر پَر کُتر ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پاکستان دشمنی میں اندھی مودی سرکار کی احمقانہ حرکتیں پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی کاباعث بن گئیں ہیں ، بھارتی حکومت نے کبوتر پر پاکستان کی جاسوسی کا الزام لگا کر پر کتر ڈالے۔

پاکستان دشمنی میں مودی سرکار نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیتے دیتے اب پرندوں کو بھی نہیں بخشا اور کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بنا ڈالا، بھارتی حکام نے معصوم کبوتر کو پاکستانی جاسوس قرار دے کر اس کے پر کاٹ ڈالے اور جواز پیش کیا کہ پاکستان واپس جانے سے روکنے کے لئے پر کترے ہیں۔

pigeon
روسی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے تقریبا دو ہفتے قبل ایک کبوتر کو پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا اور اب اس کے پر کاٹ کر ایکسرے کی رپورٹ وزیرداخلہ کو بجھوا دی ہے۔

بھارتی پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پر کترنے کا مقصد یہ ہے کہ کبوتر واپس پاکستان نہ جا سکے۔


مزید پڑھیں : پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام، بھارت میں ایک اور کبوتر گرفتار


مودی سرکار کی اس حرکت پر بھارت میں جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید تنقید کی جبکہ عالمی میڈیا نے بھی بھارت کی اس مضحکہ خیز کاروائی کو نمایاں طور پر نشر کیا۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پولیس نے ایک کبوتر کو پکڑلیا اور اسے پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں