تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

پریانکا گاندھی گرفتار

اترپردیش: بھارتی پولیس نے کانگریس جماعت کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا گاندھی اترپردیش کے ضلع سونبھادرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہی تھیں کہ راستے میں انہیں پولیس نے روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اترپردیش کے ضلع سونبھادرہ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اترپردیش کی حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

پریانکا نے اترپردیش اور ملک کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے مذہبی واقعات اور امن و امان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار مودی حکومت کو ٹھہرایا تھا۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے اپنی گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے انہیں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرنے سے روکا جس کے واضح اشارے ہیں کہ قتل و غارت کے پیچھے اعلیٰ حکام ہے۔

کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی نے بہن کی گرفتاری کو بےی جے پی حکومت کا غیر قانونی اور تشویشناک اقدام قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں