جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

بھارت میں پولیس افسر نے سرکاری پستول سے خود کشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اندور: محکمہ پولیس کے افسر نے سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، متوفی کی شادی 19مئی کو ہونا تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستی مسلح افواج ( ایس اے ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اسٹیٹ آرمڈ فورس کے ترجمان نے اپنے بیان میں ایس آئی کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ایس اے ایف کے ایک سب انسپکٹر نے بدھ کی صبح یوجین کے وکرمادتیہ بیرک میں اپنے سروس پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ امریندر سنگھ نے بتایا کہ 15 ویں بٹالین میں تعینات سب انسپکٹر پردیپ ویدیا نے صبح سویرے اپنے کمرے میں جاکر خود کو گولی ماردی، متوفی ساگر کے علاقے کا رہائشی تھا، پردیپ ویدیا کو 15 روز قبل اُجین میں تعینات کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ وہ خاندانی پریشانیوں کی وجہ سےاکثر ٹینشن میں رہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ امریندر سنگھ نے کہا کہ اس کی شادی 19 مئی کو طے ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے اور اس کے ساتھیوں کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں