نئی دہلی : بھارت نے پوربندرنیول بیس کے قریب آتشبازی کی آوازوں کو دھماکہ قرار دیدیا، بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا تھا کہ پوربندر میں نیول بیس پر دھماکہ ہوا اور دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس کی بھارتی بحریہ کو وضاحت کرنی پڑی۔
بھارتی میڈیا اپنے حواسوں میں نہیں، بھارتی گجرات کی پوربندر نیول بیس کے قریب آتشبازی کی آوازوں کو دھماکہ بتاکر واویلا مچانا شروع کردیا اور بتایا گیا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں۔
واویلے کے بعد بھارتی نیوی نے ہی اپنے میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا، بھارتی نیوی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ نیول بیس پر کوئی دھماکہ نہیں ہوا ، یہ صرف فائر کریکر تھا، نہ ہی کوئی فائرنگ ہوئی ہے سب خبریں غلط نشر کی گئی ہیں۔
Noise heard at/ off Porbandar Naval Base is of Fire Crackers……@SpokespersonMoD
— SpokespersonNavy (@indiannavy) October 7, 2016
پوربندر نیول بیس بھارت کی سب سے زیادہ حساس نیول بیس میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں : بھارت کا ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کیمپ پرحملے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ آوروں نے ہندواڑا میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا، فورسزسے جھڑپ میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔