بھارت کے اوپنر بیٹر ایشان کشن نے عثمان طارق کو کھیلنے کی تیاری سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے سائیڈ ایکشن کی تیاری کے سوال پر کہا کہ نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس کے سائیڈ آرم ایکشن کا سامنا کرچکے ہیں اور ہماری تیاری پہلے ہی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عثمان طارق کی بولنگ کو نیچرل گیم کی طرح کھیلیں۔
واضح رہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یہ پڑھیں: عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر محمد حفیظ کا اہم بیان
انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر ٹیم کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ سائیڈ آرم ایکشن کا سامنا کیسے کرنا ہے۔
ایشان کشن نے کہا کہ ہم بورڈ پر اچھا ٹوٹل بنانے کی کوشش کریں گے، ہماری بیٹنگ اچھی ہے، نمیبیا کے خلاف بولنگ بھی اچھی کی ہے، ٹیم نے ابتدائی میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ جب ٹیم محسوس کررہی تھی کہ پچ فلیٹ ہے تو گیند اوپر آرہی تھی جس سے چوکے اور چھکے لگانا مشکل ہوگیا لیکن ہم نے خراب گیندوں کا انتظار کرکے ہٹ لگائی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


