تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت، شراب نہ ملنے پر سینیٹائزر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

نئی دہلی: بھارت میں شراب نہ ملنے پر پانی اور سافٹ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملا کر پینے سے ہلاکتوں کی تعاد 38 تک جاپہنچی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب کے ضلع ترن، امرتسر اور بٹالا میں تین روز کے دوران سینیٹائزر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے، ترن میں 19، امرتسر میں 10 اور بٹالا میں 9 افراد بتالا میں ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ریاست کے تینوں اضلاع میں 40 سے زائد چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دنکر گپتا کے مطابق امرتسر کے ترسکہ میں بدھ کی رات موچل اور تانگڑا گاؤں سے پہلی پانچ اموات کی اطلاع ملی تھی، مقامی لوگوں نے بتایا کہ بٹالا میں ہاتھی گیٹ کے علاقے میں یہ شراب فروخت کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں سینیٹائزر پینے سے 10 افراد ہلاک

ہلاک شخص کی والدہ شیلا دیوی کا کہنا تھا کہ ان کا 24 سالہ بیٹا بھوپندر سنگھ دکان سے اسے خرید کر پینے کے چند گھنٹوں کے بعد بیہوش ہوگیا، اس نے سینے میں جلن اور متلی کی شکایت کی اور کچھ ہی منٹ بعد دم توڑ گیا۔

دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے جالندھر کے ڈویژنل کمشنر کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست چنئی کے ضلع پرکاسم میں‌ مبینہ طور پر 10 افراد کی سینیٹائزر پینے سے موت واقع ہوگئی تھی، پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل کے مطابق چند دنوں‌ یہ لوگ پانی اور سافٹ ڈرنکس کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال شراب کی جگہ کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تمام افراد سینیٹائزرکا استعمال کیا جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -