تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارت میں 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان

بھارتی پنجاب کی حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی اور حکومت ہر ماہ اٹھارہ سو کروڑ کا بوجھ برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ریاست سے لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہی ہے اب پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں وعدہ کرتی مگر ان کے دور حکومت کے پانچ سال گزر جاتے مگر وہ وعدہ پورا نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -