جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16-0 سے ہرا کر سپر فور میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں بھارت نے میزبان انڈونیشیا کو 16-0 کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم کردیا۔
واضح رہے کہ بھارت کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے 16 گول کے مارجن سے میچ جیتنا تھا۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
یاد رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 13-0 سے شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔