تازہ ترین

بھارت دنیا کی چوتھی بڑی جنگی طاقت بن گیا

نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے اوردنیا کے امن کے لئے خطرہ بن رہا ہے، برطانیہ اورفرانس جیسے ترقی یافتہ ملکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت دنیا کی چوتھی بڑی جنگی طاقت بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق امن کی آشا کا جھوٹا راگ الاپنے والا بھارت ہتھیاروں کا انبار جمع کرنے میں مصروف ہیں، تحقیقاتی ادارے گوبل فائر پاور نے فوجی طاقت کے اعتبار سے 133 ملکوں کی جو فہرست جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت نے برطانیہ اورفرانس کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

بھارت کے پاس 2000سے زیادہ جنگی جہاز، 4400 ٹینک اور تین طیارہ بردارجہاز ہیں جبکہ بھارت کے سرگرم فوجیوں کی تعداد 13 لاکھ اور28 لاکھ ریزورنفری ہے۔

دنیا کی بڑی فوجی طاقتوں کی فہرست میں پاکستان 13ویں نمبر پر

دوسری جانب دنیا کی بڑی فوجی طاقتوں کی فہرست میں پاکستان کا تیرہویں نمبرہے، پاکستان کا دفاعی بجٹ 7ارب ڈالر، ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹرز جہازوں سمیت جنگی طیاروں کی تعداد تقریبا ایک ہزار اور تین ہزار ٹینک ہیں۔

پاکستان کے پاس طیارہ بردارجہاز نہیں تاہم دوسرے بحری جہازوں کی تعداد 200 ہے، پاکستانی سرگرم فوجیوں کی تعداد چھ لاکھ سینتیس ہزاراور زیزرونفری تین لاکھ ہے۔

امریکا طاقتورفوج کی فہرست میں پہلے نمبرپر، روس دوسرے چین تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پاس 13 ہزار سے زیادہ جنگی جہاز ہیں جن میں حملہ آور طیارے، ٹرانسپورٹرز اور ہیلی کاپٹرشامل ہیں۔ چین کے پاس تقریـباً تین ہزار جنگی جہاز ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -