نئی دہلی(21 جنوری 2026): بھارت نے اپنے سفارتکاروں کے اہل خانہ کو بنگلہ دیش سے واپس بلا لیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق بھارت نے بنگلہ دیش کوسفارتی تعیناتی کے حوالہ سے ’نان فیملی‘ ملک رجسٹر کر لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی سفارتکار اور سفارتی عملہ جو بنگلہ دیش میں تعینات کیے جائیں گے وہ اپنے اہل خانہ یعنی بیوی، بچوں کو وہاں نہیں لے جا سکیں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورت کے مطابق یہ فیصلہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکا ہے، بنگلہ دیش میں تعینات بھارتی حکام کو اطلاع دی گئی تھی کہ اُن کے اہلخانہ کو آٹھ جنوری تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔
تاہم جن سفاتکاروں اور عملے کے اراکین کے بچے بنگلہ دیشی اسکولوں میں پڑھتے ہیں، انھیں بھارت واپسی کے لیے اضافی سات دن دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ دنیا میں بھارت نے اب تک صرف چار ممالک پاکستان، افغانستان، عراق اور جنوبی سوڈان کو سفارتی تعیناتیوں کے لیے ’نان فیملی‘ ملک قرار دیا تھا۔ اب حالیہ فیصلے کے بعد بنگلہ دیش بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


