تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

نئی دہلی: بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا اورکہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے سبب سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے ممکن ہے کچھ اور ممالک بھی کانفرنس میں شرکت نہ کریں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی بیان کے مطابق حکومت نے سارک کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے حملوں اور بیرونی مداخلت کے سبب موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ہونے والی 19ویں سارک کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکام نے اس فیصلے سے سارک (ساؤتھ ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن) کے نیپال چیئر کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریجنل کوآپریشن اور دہشت گردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سارک کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں‌ ہوگی۔

بھارتی حکام نے تاحال آگاہ نہیں کیا، دفتر خارجہ

دوسری جانب رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بھارتی حکام نے ہمیں اب تک آگاہ نہیں کیا، بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

Comments

- Advertisement -