تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت نے کلبھوشن یادیو تک تنہائی میں رسائی مانگ لی

اسلام آباد : پاکستان کی بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر بھارت نے کلبھوشن یادیو تک تنہائی میں رسائی مانگ لی، عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا  یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی دینے کی پیشکش پر بھارت کا جواب آگیا، بھارت نے کلبھوشن یادیوتک تنہائی میں رسائی مانگی ہے اور کہا کسی خوف اوررکاوٹ کے بغیر رسائی دی جائے۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش کی تھی۔

بعد ازاں بھارتی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ کلبھوشن تک قونصلررسائی کی پاکستانی پیشکش کاجائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو پیشکش پر سفارتی ذرائع سے جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ پیشکش

یاد رہے عالمی عدالت میں ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسوسی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، جس کے تحت سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی اور یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا تھا ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کے لیے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، پاکستانی قوانین کے مطابق قونصلر رسائی دی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، کلبھوشن کو اس کے حاصل حقوق سے متعلق بھی بتادیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -