تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مودی کا پاکستان سے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے کیلئے اجلاس طلب

نئی دہلی : اڑی حملے کے بعد نریندرمودی پاکستان مخالفت میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے ایم ایف این اسٹیٹس واپس لے لیا جائے، جس کے لئے نریندرمودی نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم مودی نے پاکستان سے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

چند روز قبل بھارتی وزیرخزانہ ارجن میگھوال کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک قراردینے کا درجہ واپس لینے پر غورکررہی ہے۔


مزید پڑھیں : خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، مودی


یاد رہے گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سندھ طاس معاہدے ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جو بے نتیجہ رہا، اجلاس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بھارتی ماہرین نے مودی کو مشورہ دیا کہ پاکستان کا پانی بند نہ کیا جائے، بھارت نے اگر ایسا کیا تو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔

اجلاس میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کا یہ راستہ نکالا گیا کہ بھارت دریائے سندھ، چناب اور جہلم کا پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کرے گا۔


مزید پڑھیں : کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 1996ء میں تجارت میں بہتری کے لیے پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں واقع بھارتی فوج ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 17 اہلکار ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے تاہم مقابلے کے دوران چاروں مسلح افراد بھی مارے گئے تھے۔

جس کے بعد ہمیشہ کی طرح بھارت نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اڑی حملہ کا ذمہ قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -