تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

راشٹریہ سیوک سنگ بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار

کولکتہ: پولیس کے سابق سربراہ نے راشٹریہ سیوک سنگ کو بھارت کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ، ایس ایم مشرف کا کہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیم کے خلاف دہشت گردی کے تیرہ مقدمات درج ہیں.

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی نظریاتی رہبر تنظیم تیرہ سے زائد دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہے، جس میں دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام بھی شامل ہے، سابق آئی جی مہاراشٹر کے سابق آئی جی پولیس ایس ایم مشرف کا کہنا ہے کہ اگر بجرنگ دل جیسی تنظیم کے خلاف بھی کارروائی ہوتو مقدمات کی تعداد سترہ ہوگی.

سابق آئی جی مہارشٹر نے کولکتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ سیوک سنگ بھارت کی دہشت گرد تنظیم ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے، ایس ایم مشرف کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس 2007 میں مکہ مسجد حیدرآباد میں بم دھماکے، 2006 اور 2008 میں مہاراشٹرا کے مالے گاؤں میں دھماکے اور دوہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس پر بم حملوں میں ملوث ہے۔

سابق آئی جی مہارشٹرا کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے، جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون سی جماعت حکمران ہے، یہ براہمن ذہنیت ہے، جس کا مقصد لوگوں کو دبانا ہے۔

ممبئی حملوں میں ہندو عناصر کے ملوث ہونے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے سربراہ ہیمنت کرکرے کے دوہزار آٹھ میں قتل کے بارے میں کتاب لکھنے والے سابق آئی جی مہاراشٹرا کا کہنا تھا کہ ہیمنت کرکرے کے قتل کی تحقیقات کیلئے عوام کا سرگرم ہونا ضروری ہے کیونکہ ہر بار تحقیقات میں رخنہ ڈال دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -