جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

عراق: 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں بر آمد

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراق کے شہر موصل سے اغواء ہونے والے 39 بھارتی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تین برس قبل عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اغواء کیے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی  ریاست پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعے سے متعلق پارلیمنٹ کو  آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا جن کی لاشیں اب مل چکی ہیں۔

تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 لاشیں برآمد

ان کا مزید کہا تھا کہ  تمام افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازم تھے، جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے 38 کی افراد کی شناخت ڈی این اے نمونوں سے ہوئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی مزدوروں میں سے چند نے اغوا کے بعد اپنے عزیز  واقارب کو فون کال کر کے واقعے سے آگاہ کیا اور مدد کا مطالبہ بھی کیا تھا جس کے بعد اہل خانہ کی جانب بھارتی حکومت کو مطلع کیا گیا کہ وہ ان کے اپنوں کو فوری بازیاب کرائیں۔

بھارت میں کوئلے کی کان میں حادثہ،10مزدور ہلاک

بعد ازاں بھارتی حکومت نے بھی ان کے اہل خانہ کو فوری بازیابی کی یقین دہائی کرائی تھی، تاہم اب وہ بے دردی سے قتل کئے جانے کے بعد عراق کے شہر موصل سے پائے گئے ہیں، عراقی حکومت نے بھی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں