The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ہاکی فیڈریشن کا پاکستانی کھلاڑیوں سےسیریز کی بحالی کے لئے معافی کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں نہ کھلانے کے حیلےبہانے تلاش کرنا شروع کردیئے۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن نے ایک سال قبل چیمپئینز ٹرافی میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں پرالزامات لگانا شروع کردیے ہیں۔

بھارتی ہاکی فیڈریشن کے چیف نریندربترا کہتےہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کا میچ جیتنے کے بعد نازیبا اشارے کیے جس پر پاکستانی فیڈریشن معافی مانگے۔

ان کا کہناتھا کہ جب تک پی ایچ ایف اور کھلاڑی معافی نہیں مانگیں گے پاکستان کے ساتھ کوئی سیریز نہیں کھیلی جائے گی اورنہ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی لیگ کے لئے مدعو کیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہناہے کہ کھلاڑیوں نے کوئی نازیبا حرکت نہیں کی، جیت کا جشن منایا تھا جس پرکسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

کپتان کاکہنا ہے کہ انڈین ہاکی فیڈریشن پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیل سے باہر رکھنے کے لئے حیلے بہانے تلاش کررہی ہے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بھارت میں ہاکی لیگ کھیلنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں