تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت جاسوسی کیلئے غباروں کے ذریعے مختلف طرح کی ڈیوائسز پاکستان بجھوانے لگا

گجرات : پاکستان کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے ناکامیوں  کے بعدبھارت  غباروں  کی مدد سے پاکستان کی جاسوسی  کرنے  لگا،  بھارت کی جانب سے بھیجی گئی چار ڈیوائسز گجرات سے مل گئیں، جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نےغباروں کی مدد سے سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کردی اور جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف طرح کی ڈیوائسزبجھوانے لگا، تاہم اس کوشش میں بھی ناکام ہوا۔

بھارت سے بھیجی گئی ڈیوائسزگجرات میں تھانہ ٹانڈہ اورتھانہ ککرالی کی حدود سے مل گئیں، ان ڈیوائسز سے پاکستان کےموسمی حالات،دریاؤں اورنالوں میں پانی کی گہرائی جانچی جاتی تھی۔

محکمہ سول ڈیفنس نے تمام ڈیوائسز تحویل میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے، سول ڈیفنس گجرات کے انچارج محمد اشفاق نے سرحدی علاقوں سے اب تک چار ڈیوائسز تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیوائسزغباروں کی مدد سے پاکستان میں بھیجی گئی تھی ، بھارت کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ ڈیوائسز زمین پر گرتے ہی ناکارہ ہو جاتی ہیں۔

یاد رہے بھارت اس سے پہلے بھی لائن آف کنٹرول پر ڈرونز کی مدد سے جاسوسی کی ناکام کوشش کرچکاہے۔

خیال رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔

واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو نافز ہے ، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ انٹر نیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے۔

Comments

- Advertisement -