پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

چینی سے متعلق بھارت بڑی پابندی لگانے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے بھارت نے چینی کی برآمدات پر پابندی لگانے کی تیاری کر لی۔

خبر رساں ادارے کے مطاب ق تین سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارش کی کمی سے گنے کی پیداوار میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے توقع ہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے اگلے سیزن میں ملوں پر چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

سات سالوں میں پہلی بار چینی کی ترسیل روک دی جائے گی۔

عالمی منڈی میں بھارتی چینی نہ ہونے سے فوڈ مارکیٹوں پر مزید افراط زر کا خدشہ پیدا ہو گا۔ ساتھ ہی نیویارک اور لندن میں بینچ مارک کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جو پہلے ہی کئی سالوں کی اونچائی پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ مقامی چینی کی ضروریات کو پورا کرنا اور اضافی گنے سے ایتھنول تیار کرنا ہے۔

سرکاری قواعد کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی پر عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئندہ سیزن کے لیے ہمارے پاس برآمدی کوٹے کے لیے مختص کرنے کے لیے اتنی چینی نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں