جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کینیڈا، ڈیم فنڈریزنگ تقریب، 50 لاکھ ڈالر جمع، بھارتی سکھ عمران خان کے معترف

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈامیں وزیراعظم عمران خان کے امن پسند اقدامات کی زبردست پذیرائی ہوئی، سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم کو امن دشمن قرار دے دیا، سمندر پار پاکستانیوں نے دل کھول کر ڈیم فنڈز کے لیے عطیات دیے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کےزیراہتمام تقریب کیا گیا جس میں کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان کی دعوت پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے شرکت کی جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

کینیڈامیں مقیم سکھ برادری کےافراد بطورخاص تقریب میں شریک  ہوئے اور انہوں نے  مودی کے امن دشمن ہتھکنڈوں پر کھل کرتنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو امن کی عالمی شخصیت قرار دے دیا۔

سکھ براداری نے کرتار پور راہداری کھولنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی امن داؤ پر لگانے کی بھارتی وزیراعظم کی کوششوں کی مذمت کی۔

فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب بہت زبردست ہوئی انہوں نے اس کے لیے ماشاء اللہ کا لفظ بھی استعمال کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی اوٹاوا، ٹورنٹو، کلگرے، ایڈمونٹن میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور سمندر پار پاکستانیوں نے دل کھول کر ڈیم کی تعمیر  کے لیے فنڈ دیا۔ چار شہروں سے 50 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں