اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور (11 اگست 2026): سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سارو گنگولی اور ان کی اہلیہ ڈونا گنگولی کو مبینہ طور پر ایک گمنام خط کے ذریعے قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گنگولی خاندان اور ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ پیر کو بنگال کرکٹ کے صدر دفتر میں خط ملا، جب اس کو کھول کر پڑھا گیا تو انگریزی میں تحریر اس خط میں گنگولی اور ان کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں بلکہ گزشتہ 6 ماہ سے ایسے خطوط موصول ہو رہے تھے۔

ٹھاکر پکر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تحریری شکایت گزشتہ خطوط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں سارو گنگولی، اہلیہ ڈونا گنگولی کے نام دو خطوط موصول ہوئے، جن میں نہ صرف گنگولی کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے گئے بلکہ گنگولی، ان کی اہلیہ اور ساتھ کام کرنے والے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

گنگولی نے ریاستی حکومت کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز خطوط کوریئر کے ذریعے گنگولی کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے تھے۔ گنگولی اور ان کے خاندان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں