بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
بھارت کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نیوزی لینڈ کے خلاف 21 سے 31 جنوری تک شیڈول پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹی 20 سیریز 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
واشنگٹن سندر گزشتہ ہفتے وڈودرا میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
یہ پڑھیں: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے 18 جنوری کو ہوگا
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انجری ٹی 20 ورلڈکپ میں ان کی شرکت کو متاثر کرے گی، میگا ایونٹ میں بھارت اپنا پہلا میچ ممبئی میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
بی سی سی آئی سلیکٹرز نے دہلی کے آل راؤنڈر آیوش بدونی کو ون ڈے سیریز کے لیے واشنگٹن کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے، بدونی ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہوں گے یا نہیں اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن سندر کے علاوہ تلک ورما کمر کی سرجری کے بعد پہلے تین ٹی 20 میچز سے محروم رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


