اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارت کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے مابین پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

تاہم چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارت کے دو کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بقیہ ٹیسٹ میچز میں بھارت کو دستیاب نہیں ہوں گے، ارشدیپ سنگھ بھی انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ ریڈی مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے وطن واپس آئیں گے۔

ارشدیپ سنگھ ٹریننگ سیشن میں بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے، میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا معائنہ کررہی ہے۔

بھارت اے کے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے انشول کمبوج کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی، بین اسٹوکس کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ اولڈ ٹریفورڈ میں 23 سے 27 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

بھارتی اسکواڈ

شبھمن گل کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں رشبھ پنت، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایسوارن، کرن نائر، رویندرا جڈیجہ، دھرو جوریل، واشنگٹن سندر، شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، پراسدھ کرشنا، آکاش دیپ، کلدیپ یادیو اور انشل کمبوج شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں