اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

بھارت کا ایک اور تیجس جنگی طیارہ پرواز کے دوران ایئر بیس میں گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی (22 فروری 2026): بھارت کا ایک اور تیجس جنگی طیارہ پرواز کے دوران ایئر بیس میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارت کے لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت ایک اور تیجس لڑاکا طیارے سے محروم ہو گیا ہے، لینڈنگ کے دوران تربیتی پرواز ایئر بیس میں کریش ہو گئی۔

پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا، حادثے کے بعد بھارتی ایئر فورس نے تمام تیجس طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، انڈین ایئر فورس کے پاس 32 تیجس طیارے ہیں۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گرنے کی ممکنہ وجوہات

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو سال کے دوران یہ تیسرا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے، پہلا تیجس طیارہ 2024 میں بھارتی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوا تھا، جب کہ دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئر شو میں زمین بوس ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں