The news is by your side.

Advertisement

بھارت: بچے نے بینک انتظامیہ کے ہوش اڑا دیے

اترپردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں بچہ 10 لاکھ نقد رقم لے کر بینک سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پنجاب نیشنل بینک سے 10 لاکھ روپے غائب ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بینک انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی ہے، کچھ دنوں سے بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے لیکن بینک ملازمین نے اسے نظر انداز کیا۔

بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ ایک بچہ 500 کی 10 گڈیاں لے کر اچانک بینک سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر کا سی سی ٹی وی کیمرا جہاں سے نقدی غائب ہوئی ہے، وہ کچھ دن سے بند پڑا ہے اور مرکزی کیمرہ بھی کچھ دن سے بند تھا، انتظامیہ نے اس کو نظر انداز کیا اور اسی دوران یہ چوری ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک میں رکھے کیش کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں